ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول سمیت چیئرمین الیکشن بورڈ کا اعلان

جمعرات 21 مئی 2020 20:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) پشاور ہائی کورٹ نے ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر تے ہوئے چیئرمین الیکشن بورڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ سے 18 افراد پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کروائے گا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سے بورڈ کے ممبران امجد تنولی ایڈووکیٹ، بلال زمان کیانی ایڈووکیٹ، ظفر اقبال ایڈووکیٹ، احمد حسین ایڈووکیٹ، ملک سعید اختر ایڈووکیٹ، سیدہ رابعہ سلطانہ ایڈووکیٹ اور ہر ی پور سے محمد امین خان تنولی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد عمر ساجد ایڈووکیٹ، سید اعجاز شاہ ایڈووکیٹ، حافظ کالاخان ایڈووکیٹ، انعام الرحمن ایڈووکیٹ، صدف سردار ایڈووکیٹ جبکہ مانسہرہ سے سید بابر شاہ ایڈووکیٹ، تنویر دین ایڈووکیٹ، محسن خان ایڈووکیٹ، رخندہ زیب ایڈووکیٹ، فیصل رحیم ایڈووکیٹ اور سردار اشفاق ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ بورڈ سال 20020-21ء کے انتخابات کیلئے پولنگ سمیت تمام تر انتظامات کرے گا۔