نیشنل بینک کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم عثمان سعیدکے جوڈیشل ریمانڈ میں22 جون تک توسیع

جمعرات 21 مئی 2020 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں کروڑوںروپے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم عثمان سعیدکے جوڈیشل ریمانڈ میں22 جون تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت نمبر تین کے جج نے سماعت کی۔ملزم عثمان سعید کو کورونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹرپیش ہوئے اور ریفرنس کے متعلق رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ نائب صدر نیشنل بنک عثمان سعید نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نیشنل بنک میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی تھی اور جعلی دستاویزات بنائی گئی تھیں، ملزم کیخلاف شکایات موصول ہونے پر نیب کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کیخلاف ریفریس تیار کیا جا رہا ہے ،جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا، عدالت نیدلائل سننے کے بعد ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کر دی۔