گلگت بلتستان حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تناؤ کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،وزیر قانون اورنگزیب

جمعرات 21 مئی 2020 21:06

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) گلگت بلتستان صوبائی حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تناؤ کے حوالے سے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میڈیا کو جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ یہ خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، صوبائی حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ادارے کابھرپور احترام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرا نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ایک بااختیار آئینی ادارہ ہے جس کا مسلم لیگ ن اور صوبائی حکومت بھرپور احترام کرتی ہے اور بحیثیت سیاسی جماعت و صوبائی حکومت ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی تمام ہدایات اور گائیڈ لائین پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔