چیف جسٹس گلزار احمد کا خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے زائد المعیاد اپیلیں دائر کرنے کے معاملہ کا نوٹس

وزیر اعلی کے پی کے سے تین ماہ میں رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 21 مئی 2020 21:20

چیف جسٹس گلزار احمد کا خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے زائد المعیاد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) چیف جسٹس گلزار احمد نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے زائد المعیاد اپیلیں دائر کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے سے تین ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی کے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کے پی کے حکومت کی جانب سے تسلسل کیساتھ زائد المعیاد اپیلیں دائر کی جاتی ہیں، مقررہ قانونی معیاد گزرنے کے بعد کے پی کے حکومت کی جانب سے اپیل دائر کردی جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے وزیر اعلی کے پی کے زائد المعیاد اپیلیں دائر کرنے کے معاملہ پر تین ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت عظمی نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی کے کی جانب سے دائر زائد المعیاد اپیلوں کے معاملہ کا جائزہ لیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا معاملہ کا جائزہ لیکر زائد المعیاد اپیلیں دائر کرنے میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں، زائد المعیاد اپیلوں پر کارروائی کی رپورٹ تین ماہ میں عدالت عظمی میں جمع کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :