اداکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست کی سماعت 22 جون تک ملتوی

جمعرات 21 مئی 2020 22:47

اداکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست کی سماعت 22 جون تک ملتوی
لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) لاہور کی مقامی سول فیملی کورٹ میں معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے خرچے کی درخواست کی سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔ فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں عاصمہ بی بی نے بچوں کے خرچے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق شوہر بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا ہے اور میں اکیلی دونوں بچیوں کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتی ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بچیوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے،عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم کرونا وائرس کے پیش نظر وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔