قرآن کتاب ہدایت ، تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، علامہ نیاز نقوی

جمعرات 21 مئی 2020 22:47

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ قرآن کتاب ہدایت ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ قرآن مجید کو لوگوں کی نصیحت کے لیے آسان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب الٰہی کے ہر لفظ کی تلاوت کے دس ثواب حاصل ہوں گے۔ قیامت کے دن قرآن مجید اپنی تلاوت کرنے والوں کی مغفرت کی سفارش کرے گا، کہ یہ بندہ مجھے اہمیت دیتا اور میری تلاوت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جامعتہ المنتظرمیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی اہمیت ،اس کی تلاوت اور غور و فکر ہے۔ قرآن کے پڑھنے ،سننے اور اس پر عمل کرنے کا ثواب ہے ۔ قرآن کتاب کامل ہے جس کی 114 سورتوں میں سے 80 مکی اور باقی 34 مدنی ہیں۔ قرآن میں احکامات الٰہی، نماز ،روزہ، حج ،زکوةٰ، حج ،جہاد کا ذکر جبکہ عقائد ،اخلاقیات، کافروں، منافقین کے تذکرہ کے ساتھ ساتھ سابقہ انبیاء کے واقعات بھی موجود ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز قرآن میں نازل کی ہے اور قیامت تک کے تمام امور کا اجمالی ذکر اوررہنمائی قرآن مجید سے ملتی ہے۔ جبکہ ان کی تفصیلات پیغمبر اکرم اوراہل بیت اطہار نے بیان کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :