کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ گلوکار شفقت امانت علی

بڑے موسیقار گھرانوں کے نئے گلوکاروں سے انکی روایات قائم رکھنے کی امیدیں وابستہ کی جاتی ہیں

جمعہ 22 مئی 2020 11:27

کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ گلوکار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) معروف گلوکار شفقت امانت علی نے کہا ہے کہ کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے جس کے لئے برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ،اپنے کیریئر کے دوران مشکلات کا دور بھی دیکھا لیکن بالآخر کامیابی میرے حصے میں آئی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لیجنڈ طفیل نیازی جیسا گلوکار پورے برصغیر میں پیدا نہیں ہوا ، میں نے اپنی سولو البم میں ان کا گایا ہوا گانا ’’ میں نئی جانا کھیڑیاں دے نال ‘‘ شامل کیا تھا اور میری البم کو بھرپور مقبولیت حاصل ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ بڑے موسیقار گھرانوں کے نئے گلوکاروں سے بھی یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنے بڑوں کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے ان کی روایات قائم رکھیں گے اور اسی لیے موسیقی کے تمام بڑے گھرانوں سے بچپن سے ہی بچوں کو گلوکاری کی تربیت دینا شروع کر دی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں جا کر ان میں اعتماد پختہ ہو چکاہو۔ شفقت امانت علی نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی مشکل فن ہے اور اس میں پختگی کیلئے برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے تب جا کر کوئی گلوکاری کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :