وینزویلا کا انسانی بنیادوں پر ایرانی امداد پر اظہار تشکر

جمعہ 22 مئی 2020 11:33

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وینزویلا نے ایران کی جانب سے انسانی بنیادوں پر روانہ کی جانے والی امداد پر تہران حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وینزویلا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کراکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی علاقے میں داخل ہوتے ہی ایرانی ٹینکرز کی حفاظت وینزویلا کی فوج کے ہوائی اور بحری جہاز کریں گے۔ تیل کے پانچ ایرانی ٹینکرز تقریباً ساڑھے 45 ملین ڈالر (42 ملین یورو) کا تیل لے کر وینزویلا کی طرف رواں دواںہیں، یہ جہاز مئی کے اواخر یا جون کے اوائل میں اس لاطینی امریکی ملک پہنچیں گے۔