کرمانوالہ‘خوف اور دہشت کی علامت ، قانون دان سمیت چار افراد کا قاتل اور جیل سے فرار ہونے والا خطرناک مجرم صدی احمد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جمعہ 22 مئی 2020 11:54

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) خوف اور دہشت کی علامت ، قانون دان سمیت چار افراد کا قاتل اور جیل سے فرار ہونے والا خطرناک مجرم صدی احمد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ تین کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

پولیس نے بھی حق حفاظت کے تحت فائرنگ کی اسی دوران ملزمان موٹر سائیکل سے اتر گئے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھااپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک نامعلوم ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دونامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ہونے والے ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا ہلاک ڈاکو کی شناخت صدی شیخ سکنہ املی موتی کے نام سے ہوئی ملزم صدی احمدنے چار لوگوں کوناحق قتل کیا جس میںدیپالپور بارایسوسی ایشن کے سابقہ صدر امجدوٹو کا قتل بھی شامل ہے انتہائی خطرناک ملزم صدی احمد چند روز قبل سنیٹر ل جیل ساہیوال سے فرار ہوگیاتھاملزم صدی احمد قتل ، ڈکیتی ، رابری جیسی سنگین وارداتوں میں اوکاڑہ سمیت ساہیوال اور لاہور پولیس کو مطلوب تھافرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتا ری کے پولیس ٹیم ملزمان کا تعاقب کررہی ہے سول سوسائٹی نے صدی جیسے خطرناک ڈاکو کی ہلاکت پر اوکاڑہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ پولیس نے ہمیشہ اوکاڑہ کی عوام کی جان ومال کا تحفظ کے لیے دلیر ی اور بہادری کا مظاہر ہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے خطرناک ڈاکو کی ہلاکت پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔