مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحادو وحدت سے نکلے گا ‘شفیق ر ضا قادری

آج کشمیر ،فلسطین ،شام، عراق ، یمن، لیبیا کے بچے ذبح ہورہے ہیں‘چیئرمین انجمن شہر یان لاہور

جمعہ 22 مئی 2020 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحادو وحدت سے نکلے گا، فلسطین اور کشمیر کی کوئی خرید و فروخت نہیں کر سکتا ۔ پاکستان کا فلسطین پر موقف واضح طور پر سامنے آ چکا، آج کشمیر ،فلسطین ،شام، عراق ، یمن، لیبیا کے بچے ذبح ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

یوم القد س پر اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہونے کا وقت قریب ہے، ہندوستان اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،فلسطین کے نام پر مسلم امہ میں انتشار پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کو بہت بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہو ں نے کہاکہ بعض عناصر مسلم امہ میں انتشار پیدا کرنے کیلئے مسلم قائدین پر الزام تراشی کر رہے ہیں،مسلم امہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر امت مسلمہ کا موقف ایک ہوناچاہیے ، پاکستان کشمیر اور فلسطین کو مسلم امہ کے مسائل سمجھتا ہے ، کسی کو حق نہیں دیں گے کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے غداری کر ئے ۔