نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع، وزیر قانون پنجاب تین جون کو الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن نے پیشی کے لیے مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دئیے

جمعہ 22 مئی 2020 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کو 3 جون کو طلب کر لیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن نے پیشی کے لیے مسلم لیگ ق کے رہنما راجا بشارت اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر قانون پنجاب کی نااہلی کے لیے ان کی سابق اہلیہ سیمل وحید نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے رکھا ہے۔سیمل وحید نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔