راجہ بازار میں آگ لگ گئی ،روئی رسی، اور پلاسٹک اشیاء کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں

جمعہ 22 مئی 2020 13:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) راجہ بازار نمک منڈی کارنر پر واقع روئی کی دکانوں میں آتشزدگی، روئی رسی، اور پلاسٹک اشیاء کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122. اور سٹی ڈسٹرکٹ فائر بر یگیڈ موقع پر پہنچیں ، آگ بجھانے کے عمل میں 40 سے زائد اہلکار اور فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں سمیت واٹر ٹینک شامل تھے ۔

(جاری ہے)

حکا م کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،ریسکیو دیگر فائربریگیڈ کی کاوشوں کے بعد آگ بجھائی گئی ، روئی رسی،کپڑے اور پلاسٹک اشیاء کی دکانوں کو لپیٹ میں لینے والی آگ کے باعث درجنوں دکانیں جل گئیں ۔ تاجروں نے کہاکہ کروڑوں کا نقصان ہوا امدادی اداروں نے بہترین کام کیا،حکومت مالی مدد کرے۔

متعلقہ عنوان :