سنچری ڈیل پراس کی روح کے مطابق عمل کرائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

جمعہ 22 مئی 2020 13:20

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) اسرائیل کے نئے وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ ’’سنچری ڈیل‘‘ منصوبے کی تمام شرائط اور تجاویز کو عملًا نافذ کرے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کی حلف برداری اور اعتماد کے ووٹ کے حصول کے بعد اپنے پہلے سرکاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سنچری ڈیل پراس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایاجائے گا۔

(جاری ہے)

بینی گینٹز نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کوآگے بڑھانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اردن اور مصر کے ساتھ جاری امن معاہدے برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات بحال رکھنا ضروری ہیں اور اردن اور مصر کے ساتھ امن معاہدوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ گینی اشکنزئی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ نئی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کے پیش کردہ فارمولے سنچری ڈیل پرعمل درآمد کرائے گی۔