دنیا میں کورونا مریض 5197736، اموات 334672ہوگئیں

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 80 ہزار 438 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 614 کی حالت تشویش ناک ، بیس لاکھ سے زائد صحت یاب

جمعہ 22 مئی 2020 14:50

دنیا میں کورونا مریض 5197736، اموات 334672ہوگئیں
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 97 ہزار 736 ، اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 80 ہزار 438 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 614 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 82 ہزار 626 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مھطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 96 ہزار 354 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 20 ہزار 902 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے ہسپتالوں میں 11 لاکھ 42 ہزار 379 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 902 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 82 ہزار 169 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 554 ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس 20ہزار 82 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں ، اس وباء سے اموات 27 ہزار 940 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 42 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 908 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 486 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 215 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 826 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کٴْل اموات کی تعداد 8 ہزار 309 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 21 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 249 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 548 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 249 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 341 ہو گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 585 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 501 ہو گئی۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 351 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 65 ہزار 77 تک جا پہنچی ۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار 694 ہو چکی جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کٴْل تعداد 1 ہزار 67 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 426 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 15 ہزار 201 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔