مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت

جمعہ 22 مئی 2020 15:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں‘سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں‘کچھوابھونڈی‘ لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنوید امجد نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ 200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں نیزلشکری سنڈی کے انسدادکیلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے اور کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں۔

متعلقہ عنوان :