Live Updates

معروف مذہبی اسکالرعلامہ محسن کاظمی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ تیزی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہے، حلیم عادل شیخ

جمعہ 22 مئی 2020 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) معروف مذہبی اسکالراور العصر ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر علامہ سید محسن کاظمی کی عادل ہائوس میں رہنماء تحریک انصاف حلیم عادل شیخ سے ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان، ملاقات کے دوران علامہ محسن کاظمی کا کہنا تھا کہ کراچی سے محبت کرتا ہوں اور شہر قائد کی خوشحالی کے لئے حلیم عادل شیخ کا کردار مثالی ہے،وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں ، کراچی کے لیئے کئی ادواردیکھے مگر حلیم عادل شیخ نے جو کراچی کی عوام اور انکی بقاء کے لیئے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہائوس میں حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے دوران کیا، علامہ محسن کاظمی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کو کراچی میں مزید مضبوط بنانے کے لیئے کردار ادا کریں گے، مرکز میں عمران خان اور سندھ میں حلیم عادل شیخ میرے آئیڈیل ہیں ، دونوں لیڈر انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ، ملاقات کے دوران حلیم عادل شیخ کا علامہ محسن کاظمی کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ علامہ صاحب دانشور اور قابل انسان ہیں، ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ تیزی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہے وفاقی حکومت کی مثالی کارکردگی سے مطمئن اور متاثر ہو کر لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں ، علامہ محسن کاظمی کی صلاحیتیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، آنے والے دنوں میں تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، پیپلز پارٹی عوا م کو ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، پیپلز پارٹی کے گزشتہ پندرہ سالہ دور حکومت میں چور بازاری عروج پر رہی ، صوبہ سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے علامہ محسن کاظمی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مہنگائی اور دیگر ایشوز پر وفاق پر الزام تراشیاں ان کی سیاسی جاہلیت کا عملی ثبوت ہے یہ طے ہوچکا ہے کہ اس ملک کی تقدیر عمران خان کے سوا کوئی نہیں سنوار سکتا، تحریک انصاف کی قیادت حالات کارخ موڑ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اپوزیشن جماعتیں تھوڑا صبر کا مظاہر ہ کریں ستر سالوں کا گند اسقدر آسانی سے صاف ہونے والا نہیں ہے عمران خان کی مدت جب مکمل ہوگی تو ملک ترقی کے راستے پر دوڑ رہا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات