وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا پی آئی اے طیارے کے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 17:13

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا پی آئی اے طیارے کے حادثہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پی آئی اے طیارے کے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے طیارے حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی آئی اے طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، الله تعالیٰ زخمیوں کو جلد شفاء دے۔