ضلع انتظامیہ ٹنڈو محمد خان نے مویشی منڈی کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 22 مئی 2020 17:09

تلہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اعلان کے بعد ضلع انتظامیہ ٹنڈو محمد خان نے مویشی منڈی کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، ضلع ٹنڈو محمد خان اور بدین میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار نے عید کے موقع پر لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کا فائدہ ٹھاتے ہوئے ضلع انتظامیہ ٹنڈو محمد خان نے بھی تلہار کے نزدیک ہر ہفتے لگنے والی مویشی منڈی کو بھی کھولنے کا فیصلہ ا کرلیا ہے، لاک ڈاون کی وجہ سے ملک بھر کی مویشی منڈیوں کو بند کردیا گیا تھا، کیونکہ مختلف علائقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ کاوبار کے سلسلے میں مویشی منڈیاں آتے ہیں، جس سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ تھا، لیکن ٹنڈو محمد خان کی ضلع انتظامیہ نے ایک بار پھر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دے دی ہے، موشی منڈی کے ترجمان حاجی اقبال کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر مویش منڈی لگنے سے علائقے میں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا، اور لوگوں کی مشکلات کم ہو جائیگی، دوسری جانب سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی لگنے سے نہ صرف ٹنڈو محمد خان ضلع میں کورونا کے پھیلا میں اضافہ ہوگا، بلکہ ضلع بدین بھی متاثر ہوگا، یاد رہے کہ تحصیل ٹنڈوغلام حیدر کی حدود میں لگنے والی مویشی منڈی سندھ کے صوبائی وزیر زراعت جناب اسماعیل راہو کے حلقے میں آتی ہے، وزیر اعلا سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو تلہار کے نزدیک لگنے والی مویشی منڈی کا فوری طور پر نوٹیس لیکر مویشی منڈی پر پابندی لگوا کر دونوں اضلاع کی عوام کو کورونا وائرس سے بچالے۔