صدرعارف علوی نے اداکارہ دیبا خانم کیلئے دولاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 22 مئی 2020 18:40

صدرعارف علوی نے اداکارہ دیبا خانم کیلئے دولاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) صدر عارف علوی نے اداکارہ دیبا خانم کیلئے دولاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صدر نے اداکاروں کے فلاحی فنڈ میں سے دیبا خانم کی مالی امداد کے لئے 2 لاکھ کی منظوری دی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اداکارہ دیبا خانم کو فون کیا،صدر مملکت نے دیبا خانم سے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔