وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کراچی میں طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 19:45

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کراچی میں طیارہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کراچی میں طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر بابر اعوان نے افسوسناک حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ عید سے قبل ایسے افسوسناک واقعہ پر دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم جانی و مالی نقصان کیلئے دعاگو ہیں۔