میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں جاری۔ 136بجلی چوروں کو 27لاکھ 61ہزا رروپے جرمانہ

جمعہ 22 مئی 2020 19:47

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) میپکو ٹیموںنے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں136بجلی چورپکڑلئے جنہیںایک لاکھ62ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27لا کھ61ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ6مقدمات بھی درج کروائے گئے۔میپکو ذرائع کے مطابق ملتان میں25گھریلواورکمرشل صارفین کو28365یونٹس چوری کرنے پر528540 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں46گھریلوصارفین کو49951یونٹس چوری کرنے پر464334روپے جرمانہ او ر5مقدمات درج، وہاڑی میں9گھریلو صارفین کو6432یونٹس چوری کرنے پر117568 روپے جرمانہ،بہاولپور میں9گھریلواورکمرشل صارفین کو11341یونٹس چوری کرنے پر211171 روپے جرمانہ، ساہیوال میں12 گھریلواورصنعتی صارفین کو14996یونٹس چوری کرنے پر261466روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں9گھریلو صارفین کو20554یونٹس چوری کرنے پر416000 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ،مظفرگڑھ میں12گھریلواورکمرشل صارفین کو 13532یونٹس چوری کرنے پر234804روپے جرمانہ، بہاولنگر میں11 گھریلواورکمرشل صارفین کو9631یونٹس چوری کرنے پر187094روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں3گھریلو صارفین کو7933 یونٹس چوری کرنے پر158988 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔