حجرہ شاہ مقیم :سابق صدر بار سمیت چار افراد کا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا

ملزم ساہیوال جیل توڑ کر فرار ہوا،دو ساتھی فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل

جمعہ 22 مئی 2020 22:43

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،دو فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح سویرے دیپالپور کے بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، کراس فائرنگ کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت صدی شیخ کے نام سے ہو گئی ہے جو دیپالپور کے سابق صدر امجد وٹو کے قتل کے الزام میں ساہیوال جیل میں تھا جہاں سے ایک ماہ قبل جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا تھا،آن لائن کے مطابق ہلاک ملزم کرائے کے قاتل کے طور پر بدنام اور چار افراد کا قاتل تھا جو دیگر سنگین مقدمات میں اوکاڑہ ضلع اور لاہور پولیس کو مطلوب تھا، ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی جانب سے مفرور ساتھیوں کے گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی عابد حسین ظفر کی زیر نگرانی سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے خطرناک ڈاکو کی ہلاکت پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے sہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیاہے۔