آرمی کوئیک ری ایکشن فورس اور پاکستان رینجرز سندھ کے جوان پی آئی اے طیارہ حادثہ کی جگہ پر پہنچ گئے

نقصان کے جائزہ کیلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھجوائے گئے ہیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سائٹ پر روانہ کی جا رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعہ 22 مئی 2020 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) آرمی کوئیک ری ایکشن فورس اور پاکستان رینجرز سندھ کے جوان کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ نقصان کے جائزہ کیلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی بھجوائے گئے ہیں جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں کیلئے سائٹ پر روانہ کی جا رہی ہیں۔