وزیراعظم کے کوروناریلیف فنڈ میں مخیرحضرات نے پچاس کروڑ روپے کے لگ بھگ عطیہ کیے،گورنر پنجاب

دس لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں کوروناوائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے متاثرہ افراد میں144 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں،چوہدری سرور

جمعہ 22 مئی 2020 23:01

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیراعظم کے کوروناریلیف فنڈ میں مخیرحضرات نے پچاس کروڑ روپے کے لگ بھگ عطیہ کیے ہیں دس لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں کوروناوائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے متاثرہ افراد میں144 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں حکومت نے چھ سوکروڑ کی واٹرفلٹریشن پلانٹ کی سکیمیں دیں تاکہ عوام کو پینے کاصاف پانی میسر آسکے پنجاب کی عوام میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہمارامشن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا کے گائوں 2/EBمیں نئے فلٹریشن پلانٹ اور ووکیشنل ٹریننگ سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ اسکول کے قیام سے سینکڑوں بچیاں ہنر سیکھ کر روزگار کماسکیں گی انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات مدد کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ہم سرور فائونڈیشن کے زیراہتمام روزانہ کی بنیاد پربیس لاکھ افراد کو پینے کاصاف پانی فراہم کررہے ہیں اور عارفوالا کی معروف سماجی شخصیت چوہدری واجد علی کی جانب سے دس واٹرفلٹریشن پلانٹ کا تحفہ دیا ہے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کوروناوائرس کے دوران فرنٹ لائن پرکام کرنے والے محکمہ صحت اور پولیس ملازمین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں آخر میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے اہلیہ پروین سرور کے ہمراہ غریب افراد میں راشن تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر کمشنر ساہیوال ڈویژن احسن وحید، آرپی اوہمایوںبشیرتارڈ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر ،معروف سماجی شخصیت چوہدری واجد محمود ودیگر بھی موجودتھے