Live Updates

چینی رپورٹ میں حکومتی جرم چھپایا گیاہے، رپورٹ حکومتی بیڈ گورننس کا پردہ چاک کرتی ہے،جاوید انتظار

وزیراعظم چینی بر آمد کرنے کے فیصلے میں ملوث ہیں، وزیراعظم ڈاکے کے سہولت کار ہونے کے الزام کی وضاحت کریں ، افسوس رپورٹ کے بعد کوئی گرفتاری ہوئی نہ کوئی استعفیٰ آیا رپورٹ کی پیچیدگیاں ریکوری کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں، بیان

جمعہ 22 مئی 2020 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) چیئر مین آ زاد عوام تحریک سابق ّزاد امیدوار این اے 53 جاوید انتظار نے کہا ہے کہ چینی رپورٹ میں حکومتی جرم چھپایا گیاہے۔ رپورٹ حکومتی بیڈ گورننس کا پردہ چاک کرتی ہے۔ وزیراعظم چینی بر آمد کرنے کے فیصلے میں ملوث ہیں۔ وزیراعظم ڈاکے کے سہولت کار ہونے کے الزام کی وضاحت کریں۔ افسوس رپورٹ کے بعد کوئی گرفتاری ہوئی نہ کوئی استعفیٰ آیا رپورٹ کی پیچیدگیاں ریکوری کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

جاری بیان میں جاوید انتظار نے کہا کہ چینی رپورٹ کو متنازعہ اور پیچیدہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مجرموں کا بھاگ نکلنے کا چور راستہ دیا گیا ہے۔ چینی کی قلت کے باوجود بر آمد کے فیصلے پر اسد عمر کا استعفیٰ آیا نہ عمران خان نے اپنی غلطی تسلیم کی۔

(جاری ہے)

چینی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی پر حکومت کی ناک کے نیچے کھربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔

عوام پوچھ رہی ہے سبسڈی دینے والا بڑا مجرم ہے یا لینے والا چینی بر آمد کی اجازت دینے والا بڑا مجرم ہے یا بر آمد کرنے والا حکومت اپنے فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے۔ فیصلوں پہ فیصلے وہ بھی متنازعہ اور پیچیدہ فیصلے عوام کے ووٹ کی توہین ہے۔جاوید انتظار نے مذید کہا کہ چینی رپورٹ میں ملوث بڑے مجرموں نے عام انتخابات میں تحریک انصاف پر سیاسی اور مالی سرمایہ کاری کی۔ جنہوں نیچور راستے سے عمران خان کو اقتدا ر میں لایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات