عید کی خوشیوں میں شہداء کے فیملیز ،غریب اور مزدور طبقے کو فراموش نہ کی جائے،کاشف حسین حیدری

جمعہ 22 مئی 2020 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) سماجی کارکن اور موومنٹ گروپ کے ڈائریکٹر کاشف حسین حیدری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں شہداء کے فیملیز ،غریب اور مزدور طبقے کو فراموش نہ کی جائے بلکہ حسب توفیق انکی مدد کرکے انہین بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں ایسی مثال پہلی مرتبہ سویئر ٹیم نے قائم کی سویئر ٹیم کی جانب سے شہداء کے فیملیز،غریب اور نادار طبقے کو راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے عید گفٹ اور عیدی تقسیم کی جارہی ہیں جن کی کارکردگی قابل تعریف وقابل تقلید ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سویئر ٹیم کی جانب سے منعقدہ عید گفٹس کی تقسیمات کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غریب اور مزورر طبقہ نان شبینہ کامحتاج ہوچکے تھے اور اوپر سے عید بھی سر پر آن پہنچی تھی اور سب عید کی تیاریوں اور شاپنگ میں مصروف تھے ایسے میں سویئر ٹیم نے ان کے لئے گفٹس اور عیدی کا بندوبست کر کے انہیں سہارا دیا اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کر لیا اس حوالے سے سویئر ٹیم کر مرکزی رکن مجاہد عباس کا کہنا تھا کہ عید گفٹس میں شہداء کے خاندانوں،غریب اور نادار اور مزدور طبقے کے بچیوں اور بچوں کیلئے عید کی تمام تر ضروری وسائل شامل ہیں اور علاوہ ازیں بچے اور بچیوں میں نقد عیدی بھی تقسیم کی جارہی ہیں واضح رہے کہ قبل ازیں لاک ڈائون سے متا ثرہ خاندانوں کیلئے راشن پیکج،رمضان پیکج،اور محرم الحرام میںزائرین اور عزاداروں کیلئے فری میڈیکل کیمپس ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری رہی ان کا کہنا تھا کہ ہم حسب توفیق مزید غرباء اور نادرا کی کفالت میں اپنا کردارادا کرینگے مزید کاشف حھیدری نے سویئر ٹیم کی کارکردگی اور کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سب تقلید اور غریبوں کی مدد کر کے انہیں بھی انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرسکتے ہیں اللہ تعالیٰ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو اجرعظیم اور سب کو خدمت خلق کی توفیق عطاء فرمائے۔