کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون میں پشاور کے خواجہ سرائوں نے رمضان بھر پور عبادات میں گزار

جمعہ 22 مئی 2020 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون میں پشاور کے خواجہ سرائوں نے رمضان بھر پور عبادات میں گزارا ۔ معاشی پریشانی کی وجہ سے سحری اور افطاری کا زیادہ اہتمام نہیں کیا گیا جبکہ خواجہ سرائوں کے حقوق کے چیمپئین بننے والے او رکروڑوں روپے حاصل کرنے والے تنظیموں نے خاموشی اختیار کی ہے پشاور کے بیشتر مساجدوں میں خواجہ سرائوں نے تراویح بھی ادا کر رہے ہیں ۔

کرونا کے باعث افطار پارٹیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہیں پشاور سمیت صوبے بھر کے خواجہ سراء کرونا لاک ڈائون کے باعث گزشتہ تین مہینوں سے بیروز گار ہیں ۔ جبکہ انہیں اپنے کمروں کے کرایوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ عید الفطر کی آمد کے باعث خواجہ سرائوں نے عید کی خریداری بھی شروع کردی ہے خواجہ سرائوں کے مطابق کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے کام سو فیصدبند پڑا ہوا ہے لاک ڈائون کے مطابق ہمارے سروں پر سیاست کرنے والے پشاور کے سول سوسائٹی تنظیموں نے خاموشی اختیار کی ۔

(جاری ہے)

اور ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑا ۔ مخیر حضرات اور بعض تنظیموںکی ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ہمیں راشن فراہم کیاگیا لاک ڈائون کے باعث فاقوں کی نوبت آ چکی ہیں۔ حکومتی سطح پر تاحال کوئی امداد نہیں کیاگیاہے پشاور سمیت صوبے بھر میں درجنوں خواجہ سرا ء کرونا لاک ڈائون کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو ئے ہیں۔