لیکشن کمیشن کا انتخابی انتظامیہ اور انتخابی عمل میں خواتیںاور سماجی طور پر نظر انداز طبقات کو نمائندگی اور سہو لیات دینے کا فیصلہ

جمعہ 22 مئی 2020 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی انتظامیہ اور انتخابی عمل میں خواتیںاور سماجی طور پر نظر انداز طبقات کو نمائندگی اور سہو لیات دینے کا فیصلہ کیاہے آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے پچاس فیصد دفاتر میں خواتین اور سماجی طور پر نظر انداز طبقات کے لئے ضروری سہو لیات فراہم کی جائیگی خواتین کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سینٹرز ،کامن رومز کے علاوہ الگ واش رومز کی سہو لیات بھی فراہم کی جائیگی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ انتخابی انتظامیہ اور انتخابی عمل میں صنفی اور معاشرتی شمولیت کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائینگے الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اقدامات خواتین سٹاف اور دیگر سماجی طور پر نظر انداز طبقات کے لئے ا ٹھائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

تاکہ انہیں الیکشن کمیشن کے دفاتر میںکام کرنے میں کوئی ہر ج نہ ہو سماجی طور پر نظر انداز طبقات میں خواجہ سرا اور معذور افراد شامل ہیں ذرائع کے مطابق کرایہ پر لی گئی عمارات کے بارے میں یہ شکایات سامنے آئی ہیںکہ وہاں پر خواتین کے لئے علیحدہ سے واش رومز نہیں بچوں والی خواتین کے لئے بھی ڈے کیئر سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین زیادہ چھٹیاں لینے پر اصرار کرتی ہیں اسی طرح معذور افراد کے لئے بھی ضروری ایس او پیز کو فالو نہیں کیا جارہا