سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ

القدس ریلی" کے روٹ کا بھی جائزہ لیا، ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سے اظہار برہمی

جمعہ 22 مئی 2020 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور" القدس ریلی" کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید حماد عابد نے میکلوڈ روڈ، گڑھی شاہو، لوئر مال، مال تھری، انارکلی سیکٹر القدس ریلی کا ناصر باغ سے فیصل چوک کے روٹ کا ویزٹ کیا اور ڈیوٹی افسر گڑی شاہو کی ماسک اور فیس شیلڈ نہ پہننے پر سرزنش بھی کی۔ علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ سید حماد عابد نے مال روڈ کے دونوں اطراف پر رانگ پارکنگ کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :