لاہور، سی سی پی او ذوالفقارحمیدکا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ سکیورٹی انتظامات اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا

رمضان المبارک میں حکومتی 20 نکاتی ہدایات کو یقینی بنانے میں علمائے کرام کا کردار قابل ستائش رہا، ذوالفقارحمید

جمعہ 22 مئی 2020 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے نماز جمعہ کی سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے ہوئے شہر کی مختلف مساجد کا ویزٹ کیا۔ سی سی پی او نے سول لائنز ڈویڑن کی مختلف مساجد کا دورہ کرکے سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ اسی طرح کینٹ، گلبرگ، مین مارکیٹ اور اچھرہ کی مساجد کے بھی وزٹس کیا اور حکومتی 20 نکاتی ایس او پیز کے عملی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ذوالفقارحمید نے مساجد کے گردونواح میں ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کا بھی معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعتہ الوداع کے موقعہ پر پانچ ہزار سے زائد مساجد پر سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات ہیں۔ شہریوں کو مکمل چیکنگ اور کورونا ایس او پیز کے تحت مساجد میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں حکومتی 20 نکاتی ہدایات کو یقینی بنانے میں علمائے کرام کا کردار قابل ستائش رہا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ شہریوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔