سیالکوٹ میں کروناوائرس مریضوں کی تعداد بڑھ کر پانچ سو ہوگئی

جمعہ 22 مئی 2020 23:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) سیالکوٹ میں کروناوائرس مریضوں کی تعداد بڑھ کر پانچ سو ہوگئی جن کی ملاقات بند کرکے سیکورٹی سخت رہی ،گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال و کروناوائرس کے مریضوں کے سینٹروں میں علاج معالجہ نہ ہونے پر ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی بھی کردی ، سیالکوٹ میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک روز قبل 455تھی اور گذشتہ روز45نئے کرونا وائرس کے مصدقہ مریض بھی داخل کردیئے گئے اور کرونا وائرس مریض ہسپتال، ہاکی اسٹیڈیم، کیڈٹ کالج پسرور و سینٹروں میں علاج کیلئے لائے گئے ، محمد عثمان کے مطابق ڈاکٹر کروناوائرس مریضوں کو چیک نہیں کرتے اور نہ نرسیں ڈیوٹی پر ہوتی ہیںجس کی وجہ سے کرونا وائرس کے مریضوں کا براحال ہے جس کاشکایات کے باوجود حکومت نے نوٹس نہ لیا ،انتظامیہ کے مطابق کروناوائرس سے ڈسٹرکٹ جیل کا ایک قیدی ہلاک ہوا اور روزانہ کروناوائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ جار ی ہے تاہم کرونا وائرس مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کیلئے ڈاکٹرز و نرسیں ڈیوٹی پر موجود ہیں،