سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت، شہریوں کا ہاتھوں میں مٹکے اور خالی برتن اٹھا کر احتجاج

جمعہ 22 مئی 2020 23:44

سکھر۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت، شہریوں کا ہاتھوں میں مٹکے اور خالی برتن اٹھا کر احتجاج کیا ، پانی دو کی نعرے بازی، سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں ماہ صیام میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے ہاتھوں میں مٹکے اور خالی برتن اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین ڈی سی صاحب پانی دو میئر صاحب پانی دو کی نعرے بازی کی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر شہر دریا کے کنارے پر واقع ہے مگر یہاں کے شہریوں کو ماہ صیام میں بھی پینے کے پانی سے محروم رکھاگیا ہے مختلف علاقوں میں کربلا کاسماں ہے اور لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس گئیہیں مگرسکھر کی ضلع میونسپل انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی شروع کرکے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا