پی آئی اے کا حادثہ بڑا سانحہ ہے غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن)متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، انجینئر سلمان خان

جمعہ 22 مئی 2020 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ PIA کا حادثہ بڑا سانحہ ہے غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن) متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ کراچی سے لاہور جانے والے PIA کے طیارے میں اڑان بھرنے کے ساتھ بھی حادثہ کیوں پیش آیا اس کی باریک بینی سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کسی بھی جہاز کی اڑان سے قبل طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے سول ایوی ایشن اتھارٹی ودیگر اداروں کی OK کی رپورٹ کے بعد ہی جہاز کو اڑنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ جانچ پڑتال کیسے ہوئی OK کی رپورٹ کیسے ملی یہ سب کچھ ایسے بہت سے سوالات کی تحقیقات ضروری ہے تاکہ غفلت کے مرتکب افراد کو بے نقاب کرکے انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔ یہ معمولی حادثہ نہیں 150 سے زائد جانیں ضائع ہوگئیں ہیں اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید و زخمیوں کو امداد دی جائے دعاہے کہ تمام مرحومین کی مغفرت اور جو زخمی ہیں جلد صحت و تندرستی عطا کرئے۔