Live Updates

طیارہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وزیرداخلہ اعجازشاہ

جمعہ 22 مئی 2020 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہاہے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کویہاں جاری بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی اصل وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پروفاقی حکومت امدادی کاموں میں ساتھ دے گی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پی آئی اے طیارہ کے حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کر دی ہیں، جلد اس ناخوشگوار واقعے کے حقائق سامنے لائیں گے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :