طیارہ حادثہ، نریندرا مودی، اشرف غنی سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں، اشرف غنی پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے،کینیڈین وزیر اعظم کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ، طیارے حادثے پر اظہار افسوس
ہفتہ 23 مئی 2020 00:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں طیارہ حادثے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا، لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ صبح پاکستان سے ملنے والی خبر چونکا دینے والی ہے، پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے، اس خوفناک حادثے کے تمام متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں، کینیڈین عوام آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔دوسری طرف اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بھی طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کا سن کر دلی صدمہ پہنچا۔سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے دکھ میں شریک ہیں، مرحومین کیلئے رحمت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا مانگتے ہیں۔مزید برآں کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔چاروں وزرائے خارجہ نے المناک طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور وزرائے خارجہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.