نمازتراویح میں قرآن پاک کی سماعت بڑی سعادت ہے، محمدشکیل قاسمی

قرآن اور صاحب قرآن سے لولگالی جائے تو دنیاوآخرت میں کامیابی ہی کامیابی ہے،علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی لله

جمعہ 22 مئی 2020 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) پاکستان دنیاکی واحدنظریاتی مملکت ہے جو اسلام کے نام پر وجودمیں آئی،وطن عزیز پاکستان کے قیام کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے اور مال ومتاع کی قربانیاں پیش کیں، ہمیں مملکت خداداد کی قدر کرنی چاہئے،موجودہ دورمیں محبت اخوت اور اتحادکی ضرورت اوراہمیت پہلے سے زیادہ ہے،نمازتراویح میں قرآن پاک کی سماعت بڑی سعادت ہے،قرآن اور صاحب قرآن سے لولگالی جائے تو دنیاوآخرت میں کامیابی ہی کامیابی ہے۔

یہ باتیں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمامحمدشکیل قاسمی نے جامعہ ہادیہ احسن العلوم گلشن سرجانی تیسرٹائون کے زیراہتمام ایچ ایچ اسلامک اسکول ہال میں ختم تراویح کے سلسلے میں منعقدہ عظمت قرآن ومحبت صاحب قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے میزبان اورجامعہ ہادیہ احسن العلوم کے مہتمم علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی،علامہ عارف اویسی، غلام عباس لنگاہ، حافظ عرفان،حافظ انس ،فقیر حنیف قاسمی، قاری عظیم، محمدمبشراورمحمداویس نے بھی خطاب کیا۔

علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی نے موجودہ عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دنیابھرمیں نفسانفسی کا عالم ہے،اسلام کو ہرجگہ نشانہ بنایا جا رہا ہے ،مسلمانوں کو ہر طرف سے گھیراجارہاہے،ہمیں متحدہوکرعالم کفر اور ان دہشتگردوں کو یہ پیغام دیناہوگا کہ مسلمان امن پسندہیں ۔ ایسے میںپوری مسلم امہ کو یکجاہوکر سوچناچاہئے کہ آیااب بھی اتحاد کا وقت نہیں آیا،کیاہم اب بھی متحدنہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ نبی پاک ؐ کی تعلیمات برداشت اور تحمل کا درس دیتی ہیں،لہٰذاجو نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کرتاہے وہ کبھی عدم برداشت اور انتہاپسندی کامرتکب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزید کہاکہ قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات سے وابستہ ہوکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،قرآن پاک میں اللہ پاک نے غوروتدبر کرنے کاحکم دیاہے،قرآن کی عظیم تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی ہمارے اسلاف نے دنیاپر اپنی دھاک بٹھائی جبکہ آج ہم تارک قرآں ہوکر دنیابھر میں رسواہورہے ہیں۔اس موقع پر کروناوائرس کے خاتمے ملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :