اسوہٴ رسول کو نمو نہ حیا ت بنا لیں تو کو ئی طاقت مسلمانو ں کو زیر نہیں کر سکتی ،علامہ شاہ عبد الحق

اُمہ زبوں حالی کا شکار ہے مسلم حکمراں عیش و عشرت میں مًحو ہیں، جمعتہ الوداع کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 22 مئی 2020 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میں جمعتہ الوداع کے اجتما ع سے خطاب میں کہا کہ کامیابی قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیما ت پر عمل میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

آج مسلم امہ زبوں حالی کا شکار ہے فلسطین ،افغانستان،عراق،برما،شام اور کشمیر میں مسلمانوں کا خون ناحق کیا جا رہا ہے ،مسلم حکمراں عیش و عشرت میں مًحو ہیں، انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ امت اسوہٴ رسول کو نمو نہ حیا ت بنالے تو دنیا کی کو ئی طاقت مسلمانو ں کو زیر نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول کے فرما نبر دار اور اطاعت گزار کو قبر میں راحت نصیب ہو گی رب العالمین نے ہرذی نفس کے لئے زندگی کا وقت مخصوص کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے غضب سے خوف زدہ ہوکر دعا و استغفار اور اپنے تمام صغیرہ ، کبیرہ گناہوں نا فرمانیوں ،بد اعمالیوں سے توبہ کرکے ہی اللہ کی رضا اور خوشنودی کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ شاہ عبد الحق نے مزید کہا کہ اسلام امن و محبت ،رواداری ،مساوات ،اخوت ،عفو درگزر ،بھا ئی چارے کا مجموعہ ہے ۔