Live Updates

حلقہ پی ایس 97 کورنگی میں پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا

پینے کے میٹھے پانی کی لائنوں میں سیمنٹ بھرکے پانی کی لائنوں کو بند کردیا گیا،رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

جمعہ 22 مئی 2020 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ورکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے حلقے پی ایس 97 میں پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے پی ایس 97 یو سی 36 کے علاقے المدینہ سوسائٹی میں پانی کے مصنوعی بحران کی وجہ سامنے آگئی ہے پینے کے میٹھے پانی کی لائنوں میں سیمنٹ بھرکے پانی کی لائنوں کو بند کردیا گیا پاکستان تحریک انصاف کورنگی کے کارکنان اور ذمہ داروں نے معاملے کو بے نقاب کیا ہے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ یو سی 36 سے پورے حلقیکو پانی فراہم کیا جاتا ہے جیسے ناصر کالونی،ضیاء کالونی،مدینہ سوسائٹی پی ایم ٹی کالونی، کے ڈی اے،اللہ والا ٹاؤن، بھٹائی کالونی و دیگر علاقے اس میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پانی کی لائنوں میں سیمنٹ اور کچرا بھرا گیا اس سے قبل واٹر بورڈ کے عملے سے ان معاملات پر نظرِ ثانی کرواچکے ہیں غیر قانونی کنکشن واٹر بورڈ عملے کی سرپرستی میں دوسرے علاقوں میں دیا جاتا ہے واٹر بورڈ انتظامیہ کی غفلت کورنگی عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کراچی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ ایسے نامناسب سرگرمیوں کے خلاف ایکشن لے پانی کی لائنوں میں سیمنٹ ڈال کر پانی کی سپلائی کیوں اور کس کی سرپرستی میں بند کہ کی گئی سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کراچی کو بھی تھر کی شکل بنا دینا چاہتے ہیں سندھ حکومت کے ماتحت ادارے شہر کا اسٹرکچر تباہ کررہے ہیں جمتہ الوداع کے روز گھروں میں وضو کے لیے بھی پانی وجود نہیں ہے عوام عبادات کیسے کرے عوام معصوم ہیں اس لیے علاقے ایم پی اے،ایم این اے کو قصوروار قرار دیتے ہیں ایم ڈی واٹر بورڈ حلقے میں سروے کریں اور مسائل حل کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات