وفا قی وزیر سید امین الحق اورمیئر کراچی وسیم اختر کا وفد کے ہمر اہ جا ئے حا دثہ کادورہ،

اس حا دثے سے متا ثرہ خا ند انو ں کو معاوضہ ادا کیا جا ئے تا کہ وہ اپنے گھر وں کو ازسر نو تعمیر کر سکیں،سید امین الحق

ہفتہ 23 مئی 2020 00:15

کراچی۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) وفا قی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق اورمیئرکراچی وسیم اختر نے وفد کے ہمر اہ جائے حادثہ کادورہ کیا جہا ں جاری ریسکیوآپر یشن کی نگرانی کی ضروری ہد ایات جا ری کیں اور جن لو گو ں کے مکانا ت اس حا دثے میں تباہ ہوئے ان سے ملا قات بھی کی ،وہا ں موجود حکام کو ہدایت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جو متا ثرین یہا ں موجود ہیں انکے افطا ر کا بند وبست کیا جائے اور ریسکیو آپر یشن فوری طو ر پر مکمل کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ اس حا دثے سے متا ثرہ خا ند انو ں کو معاوضہ ادا کیا جائے تا کہ وہ اپنے گھروں کو ازسرنو تعمیر کر سکیں ،انہوں نے جا بحق ہو نے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کر تے ہوئے مرحومین کے درجا ت کی بلندی کے لیے اور زخمی ہو نے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبا ل اور اراکین سندھ اسمبلی حمیدالظفر غلام جیلا نی اور ہا شم رضا بھی مو جو د تھے۔