وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا حامد میر کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کرنےکا فیصلہ

پنجاب حکومت الزامات پر حامد میر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ترجمان پنجاب حکومت

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 23 مئی 2020 10:35

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا حامد میر کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی ..
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 مئی 2020 ء ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا حامد میر کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کرنےکا فیصلہ ، نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام میں پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب پر الزامات  عائد کئے گئے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ حامد میر کے الزامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہنا تھا کہ بغیر ثبوت وزیراعلیٰ پر الزامات لگا کر صحافتی اقدار کو پامال کیا گیا۔

پنجاب حکومت قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل تجزیہ کار حامد میر پر پیمرا نے اینکرزپرٹی وی شوز میں بطور تجزیہ کار پابندی عائد کردی تھی ، سینئر صحافی حامد میر نے کہا تھا کہ پیمرا ڈکٹیشن سے آزادی اظہار رائے کے قانون کا مذاق اڑا رہا ہے، پیمرا کوکوئی حق نہیں کہ کسی اینکر پر دوسرے ٹی وی چینلزمیں بطور تجزیہ کار پابندی عائد کرے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا ہمارے میڈیا کے قوانین کا مذاق اڑارہا ہے اور ڈکٹیشن دے رہا ہے کہ اینکرز کسی دوسرے ٹی وی شوز یا چینلز میں بطور تجزیہ کار یا تبصرہ دینے کیلئے نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ میں پچھلی تین دہائیوں سے صحافتی شعبے سے وابستہ ہوں۔ لہذا مجھے حق حاصل ہے کہ میں اپنی رائے کا اظہار اپنے کالم یا کسی بھی دوسرے ذرائع سے کرسکتا ہوں۔