شاہ سلمان اور عراقی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

ہفتہ 23 مئی 2020 10:55

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے عراقی صدر برھم صالح نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی تعلقات کو نئے افق سے روشناس کرانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔عراقی صدر نے شاہ سلمان کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کی جبکہ شاہ سلمان نے عراق کے برادر عوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عراقی صدر نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور اس کے قائد اعلی مملکت اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :