عیدکے بعدتھیٹرزکی رونقیں بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے،حاجی محمداشرف

معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی سے شوبز کی سرگرمیوں کو دوبارہ عروج حاصل ہوگا،اسٹیج پروڈیوسرکی گفتگو

ہفتہ 23 مئی 2020 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) اسٹیج کے معروف پروڈیوسرحاجی محمداشرف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عیدکے فوری بعد تھیٹرزکی رونقیں بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سے جہاںلاک ڈائون سے مرجھائے ہوئے چہروں کی رونقیں بحال ہوں گی وہیں پرچندماہ سے گھروں پربیٹھے فنکاروں کے گھروں کے چولہے بھی جلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی سے شوبز کی سرگرمیوں کو دوبارہ عروج حاصل ہوگا اور طویل عرصہ کے بعد ایک بار پھرسے ا سٹیج ڈراموں ، تھیٹرز اور سینمائوں کی رونقیں بحال ہوں گی جس پر شوبز سے متعلقہ اداکاروں ، فنکاروں ، گلوکاروں سمیت تھیٹر و سینما مالکان نے اطمینان کااظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹرز و سینما مالکان اور پروڈیوسرزپہلے کی طرح آئندہ بھی شہریوں کو صاف ستھری تفریح فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :