محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کامشورہ

ہفتہ 23 مئی 2020 12:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کا مشورہ دیاہے اور کہاہے کہ بروقت کاشت کی صورت میں پالک کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوںنے کہاکہ پالک کی کاشت کیلئے پانی کے بہتر نکاس والی اچھی ، ذرخیزاور میرازمین کاانتخاب ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکاربیج کی شرح 12سی15کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کی بوائی سے پہلے 2ملی لیٹر فی کلوگرام کے حسا ب سے بیج کو ڈیروسال لگائیں تاکہ فصل کو ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں کے نقصان سے بچایاجا سکے ۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت ، معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :