جرمنی میں اس ویک اینڈ پر بھی لاک ڈاؤن مخالف مظاہرے متوقع

ہفتہ 23 مئی 2020 13:05

جرمنی میں اس ویک اینڈ پر بھی لاک ڈاؤن مخالف مظاہرے متوقع
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) جرمنی کے متعدد شہروں میں کچھ گروپ اسی ویک اینڈ بھی کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہروں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت برلن، اشٹٹ گارٹ، کولون، میونخ، فرینکفرٹ اور ہینوور میں اس ویک اینڈ بھی مظاہرے متوقع ہیں۔ ان گروپس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نام پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کے آئینی حقوق کی تلفی ہو رہی ہے۔ گزشتہ ویک اینڈ پر ان شہروں میں ہزاروں افراد لاک ڈاؤن مخالف مظاہروں کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے۔

متعلقہ عنوان :