گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا

مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی، ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی

ہفتہ 23 مئی 2020 14:09

گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی جس کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے اور کاروبار کھلنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند رکھی گئی جس کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔ دوسری جانب بجلی کی بندش سے کئی علاقوںمیں ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ پیپکو کی جانب سے عید الفطر کے دنوں میںملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔