مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عید منائی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور کا فواد چوہدری کے فیصلے سے اختلاف

فواد چودھری میرے اچھے دوست ہیں ، آج کل چاند چاند کھیل رہے ہیں ، مگر عید کا فیصلہ علما کرام ہی کریں گے ، پیر نور الحق قادری

ہفتہ 23 مئی 2020 14:14

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عید منائی جائے گی، وفاقی وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عید منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے ،شہادت اور رویت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ پیر نورالحق قادری نے کہاکہ فواد چودھری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں ، مگر عید کا فیصلہ علما کرام ہی کریں گے ۔