سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بھی صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی ‘رفاقت علی گیلا نی

موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا اولین ترجیحات ہونگی ‘سیاسی معاون وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 23 مئی 2020 14:33

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بھی صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 ء نہایت اہمیت کا حامل ہو گاہے۔ صوبہ کو کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا اولین ترجیحات ہونگی ۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بھی صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی۔حکومت نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا۔ہر سطح پراخراجات کو کنٹرول کر کے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمے ازخود غیر ضروری اخراجات کم کریں اور آئندہ مالی سال میں اخراجات میں مزید کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

مختلف سیکٹرز میں دی جانے والی سبسڈیز میں بھی کمی کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس پر توجہ دی جائے گی۔ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے جامع پروگرام وضع کیا جائے گا۔ ان مشکل حالات میں کمزور طبقوں کے تحفظ کواہمیت دی جائے گی -