آل پاکستان انجمن تاجران کا طیارے کے حادثے پر رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 15:04

آل پاکستان انجمن تاجران کا طیارے کے حادثے پر رنج و غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور درجنوں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ قومی سانحہ ہے، شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے پوری قوم کے دل دکھی ہیں اور فضا سوگوارہے ۔ انکا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے ۔