جماعت اسلامی کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار قیمتی جانوں کے نقصان پر پورا ملک رنج و غم میں ڈوب گیا ہے،سراج الحق

ہفتہ 23 مئی 2020 15:16

جماعت اسلامی کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر پورا ملک رنج و غم میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔