ظفر مسعود نے معذوروں کے ادارے کی مدد کرتے ہوئے کہا تھااللہ قبول کر لے ‘ ڈاکٹر امجد ثاقب

قبولیت کی سند ہمارے سامنے ہے ،’’ اخوت ‘‘ کے سربراہ کی سوشل میڈیا پر پنجاب بینک کے صدر سے متعلق تحریر

ہفتہ مئی 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) چھوٹے کاروبار کیلئے بغیر سود قرض دینے اور دیگر فلاحی کام کرنے والی تنظیم ’’اخوت ‘‘ کے سربرا ہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے کہ چند روز قبل پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود سے ملاقات کر کے معذوروں کے ایک ادارے کی مدد کیلئے درخواست کی تھی ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریر کرتے ہوئے امجد ثاقب نے کہا کہ ظفر مسعود نے میری درخواست پر ادارے کیلئے غیر معمولی مدد کی اور ساتھ کہا کہ اللہ اسے قبول کرلے ، قبولیت کی سند ہمارے سامنے ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے سوار صدر پنجاب بینک ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔